شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف سے قطر کے سفیر کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے وزیراعظم نے کامیاب ترین فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے ورلڈ کپ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات کو ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے