وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں. نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے، نیویارک قونصلیٹ اور پاکستان مشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے شہباز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں سیدھا نیویارک کے پلازہ ہوٹل لے جایا گیا، آج سے وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، عالمی رہنماوں کے اعزاز میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گؤئیترس کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں وزیراعظم کی کئی اہم لیڈروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے