مسلم لیگ ن

ن لیگ کیجانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے حکومت گرانے کے اقدام کی حمایت

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت گرانے کے اقدام کی مشروط حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی قابل عمل تجویز پیش کرے تو وہ حکومت گرانے کے لئے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے اقدام کی حمایت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد پیش کرتی ہے تو مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں یہی کام کرے گی جہاں پیپلز پارٹی کی صرف 6 نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے