مسلم لیگ ن

ن لیگ کا وزیراعلی بلوچستان کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

کوئٹہ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے وزیراعلی بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل دی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی بلوچستان کے لئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیراعلی ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لئے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے