مسلم لیگ ن

ن لیگ کا لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور شہر سے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تخت لاہور سے ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور پارٹی کی اکثریت نے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ این اے 130 سے پارٹی قائد نواز شریف الیکشن لڑیں گے، جب کہ مریم نواز کا این اے 120 سے انتخاب لڑنے کی ممکنہ توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 117 سے سردار ایاز صادق ممکنہ امیدوار ہوں گے، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی فوج

پاکستان نے بھارت کو مخاطب کیا: ہم علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا سختی سے جواب دیں گے

پاک صحافت پاکستان کی فوج کے کمانڈر نے اپنے مشرقی ہمسایہ ہندوستان پر اس ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے