راجہ پرویز اشرف

ن لیگ خاص اہداف کے تحت پی ڈی ایم کو توڑنا چاہتی ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن خاص اہداف کے تحت اپوزیشن اتحاد کو توڑنا چاہتی ہے۔ وہ اپنا شوق پورا کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ اس کا ہمیں کوئی ذاتی فائدہ یا نقصان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آصف زرداری نے مشترکہ سیاسی جدوجہد کے لئے نواز شریف کو بیرون ملک سے واپس پاکستان آنے کا کہا تو ن لیگ کو برا لگا۔ جس کے بعد ن لیگ کا رویہ تبدیل ہوگیا۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ اس کے بعد مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے لگی۔ خاص مقاصد کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی اب غیرجانبدار نہیں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے