شاہد خاقان عباسی

نیب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  نیب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لینا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کا جواب دینے سے قاصر ہے، نیب کی ذمے داری ہے جو سیاسی دباؤ میں ریفرنس بنایا وہ خود ختم کرائے، سمجھ نہیں آ رہا نیب کیوں ریفرنس ختم کرنے سے قاصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہآج نیب خود کہتا ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں، اختیارات کا غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی مہینوں سے ترامیم پر غور کر رہا ہے، ان معاملات سےجو لوگوں کی زندگیوں پر اثرات ہوئے کیا سپریم کورٹ کو علم ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم دوسرے ملک سیر کرنے نہیں جاتے، ملک کے مفاد کے لیے جاتے ہیں، چار سال کی غفلت 9 ماہ میں ختم نہیں ہو سکتی، جہاں کابینہ اور افسران کے فیصلوں کو غلط کہا جائے وہاں ملک کیسے چلے گا؟شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دن میں معجزہ نہیں ہو سکتا، نیب کو ختم نہ کیا گیا تو افسران فیصلے نہیں کریں گے، سیاسی استحکام ذمے داری سے آتا ہے، جن کو عوام نے منتخب کیا وہ عوام کو جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے