حسن مرتضیٰ

نیازی عوامی و مذہبی تہواروں کو سیاسی آلودگی کا شکار کررہا ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اس وقت عوامی اور مذہبی تہواروں کو سیاسی آلودگی کا شکار کررہا ہے، ملک مزید انتشار و نفرت کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ریجیکٹڈ ٹولے کی فتنہ سیاست کو عوام مسترد کر رہے ہیں، کٹھ پتلی کیلئے چاند رات اماوس کی رات ثابت ہوگی۔ اقتدار سے محرومی کے بعد سلیکٹڈ کو گوگی کا روگ لے بیٹھا ہے، توشہ خانے کا چور جیل میں تین دن بھی نہیں نکال سکے گا۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ نہی عن المنکر کا ورد کرنے والا جلد نکیر کے گھیرے میں آنے والا ہے، میں ان کی چیخیں نکلواوں گا کے نعرے لگانے والے کی چیخیں سب کو سنائی دے رہی ہیں۔ اب عمران نیازی اپنے کئے کی سزا بھگتنے کو تیار رہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے