مقبول باقر

نگراں وزیراعلی سندھ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

کراچی (پاک صحافت) نگران وزیراعلی سندھ نے سکرنڈ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ سکرنڈ میں ہونے والا واقعہ دکھ بھرا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، امن کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

نگران وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر نے سکرنڈ واقعہ پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انکوائری کمیشن کو 4 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سکرنڈ دھرنا ختم کردیا جائے گا، ہماری سیکیورٹی ایجنسیز اور قوم بہت قربانیاں دے رہی ہیں، آج کے دن امن و امان اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے