مقبول باقر

نگران وزیراعلی سندھ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی (پاک صحافت) نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا، اب وہ صوبائی کابینہ کا انتخاب کریں گے۔

سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد ان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر کراچی میں 5 اپریل 1957 کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی سے ہی حاصل کی، جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا، 1981 میں بطور وکیل انرول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے