اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز بھی جدہ روانہ ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف تین دن تک جدہ اور پھر مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر چیف آرگنائزیر مریم نواز مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔