خواجہ آصف

نواز شریف کی واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے۔ پاور شیئرنگ فارمولے کا کوئی علم نہیں، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہی، میرے خیال میں اسمبلی کے اندر ہمارے بے شمار بندے موجود ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پر لوگ مایوس ہورہے ہیں، لوگ اپنے لیے نئی پارٹیاں اور نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ جب کسی پارٹی کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے تو لوگ نئی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ایسی نوبت نہ لائے کہ پرویز الہی ہمارے قریب آئیں البتہ پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی، عمران خان کے مبینہ ڈاکو کو فارغ تو ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے