نواز شریف

نواز شریف کی مری آمد، کارکنوں کا والہانہ استقبال

مری (پاک صحافت) نوازشریف کشمیر پوائنٹ مری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مری پہنچنے پر بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں سمیت خواتین ورکرز کشمیر پوائنٹ پر پہنچ گئے اور اپنے قائد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنوں نے پرجوش انداز میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے بھی لگائے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف براستہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچے تھے، جہاں شدید سردی کے باوجود مسلم لیگی کارکن ان کے استقبال کیلئے کشمیر پوائنٹ پر موجود رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں آج مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی مری میں کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

سائفر کی کاپیاں دفتر خارجہ کے حوالے کر دی گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کے دفاتر نےسائفر کی کاپیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے