یوسف رضا گیلانی

نوازشریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نوازشریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے  مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سیاستدان کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا یہ مطلب نہیں آپ ملکی مفاد کے خلاف بات کریں۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جب وزیراعظم بنا تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور انتہاپسندی تھی، جب تمام آپشنز ختم ہوگئے تو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے ملکر نیشنل ایکشن پلان دیا تھا، ہمارے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں استحکام آئے، نگران حکومت غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیلئے پالیسی بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے