کوئٹہ (پاک صحافت) سابق وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے، ملاقات کے بعد اہم اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں گے، بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے۔
جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے دوبارہ فعال ہونے کا کریڈٹ جعفر خان کو جاتا ہے، بلوچستان کے لوگ ترستے ہیں کہ وفاقی جماعتیں صوبے پر توجہ دیں، امید ہے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، شہبازشریف، مریم نواز اور پرویز رشید بھی ہمراہ ہیں، سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی ملاقات کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔