شہباز شریف

نوازشریف ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں روکا گیا۔ شہبازشریف

لندن (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں روکا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاریخی استقبال کریں گے، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔ نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن آنے والے تمام پارٹی رہنما بھی پروگرام کینسل کریں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تمام رہنما ن لیگی قائد کے استقبال کے لیے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔ نواز شریف پروگرام کے مطابق پاکستان پہنچیں گے اور عوام اُن کا والہانہ استقبال کریں گے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ سابقہ ادوار کی کارکردگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اربوں روپے کا سی پیک شروع کیا۔ مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر تھی، نواز شریف ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں روکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے