مریم اورنگزیب

نالائقوں اورنااہلوں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بین الااقوامی پاپندیاں، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ائیرلائن کا طیارہ ضبط، شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نالائقوں اورنااہلوں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پر بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے کے لیے کی گئی ہے؟

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بھی ملائیشین حکام کی جانب سے طیارہ قبضے میں لینے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لینا تشویش سے کم نہیں، دو سال میں ایسا کیا ہوا کہ دوست ممالک نے پاکستان سے آنکھیں پھیر لیں، طیارے پر قبضہ جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے