یوسف رضا گیلانی

میرے خلاف جو باتیں کرتے ہیں وہ میرے گناہ کم کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو باتیں کرتے ہیں وہ میرے گناہ کم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپورٹ ووٹ سے بہتر ہے، سیاستدان اقتدار میں رہ کر بھی خدمت کرسکتا ہے اور اقتدار کے بغیر بھی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے منسلک ہر خاندان کو نوکری ملے گی، کاشتکاروں کو بین الاقوامی معاوضہ دیا گیا، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے کو ہم شناخت دیں گے، اس خطے کو ہم صوبہ بنائیں گے، اس خطے کے لوگوں کو نوکریاں چاہئیں، شاہ محمود قریشی ہمارے دوست بھی ہیں اور مد مقابل بھی۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے صحیح کہا کہ کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں تنخواہ دار طبقے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے