شہباز شریف

میرے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف بنائے گئے کیس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔  شہباز شریف کا کہنا تھا حلفیہ کہتا ہوں کہ میرے خلاف یہ فراڈ کیس بنایا گیا ہے، پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ سے ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ریفرنس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ ہے، میں نے اور میری ٹیم نے قوم کا پیسہ بچایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف روسٹرم پر آئے تو جج احتساب عدالت نے ان سے استفسار کیا، میاں صاحب کیسے ہیں آپ؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا اللہ کا شکر ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا حلفیہ کہتا ہوں کہ میرے خلاف یہ فراڈ کیس بنایا گیا ہے، پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ سے ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے وقت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزید کہا کہ  اس ریفرنس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ ہے، میں نے اور میری ٹیم نے قوم کا پیسہ بچایا۔ انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کو ہم نے بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دے دیا گیا، میٹرو اورنج لائن ٹرین میں عوام کے کڑوروں روپے بچائے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خطا کار انسان ہوں لیکن میں نے کرپشن نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اورنج لائن ٹرین بنائی اور اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیے، خود نمائی نہیں کر رہا لیکن میں نے بہت محنت اور خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے