مونس الہی

مونس الہیٰ ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں اشتہاری قرار

لاہور (پاک صحافت) اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کر کے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے اقدمات کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیشل سینٹرل عدالت نے کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے