پی ٹی آئی  نیب کو صرف مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے

موجودہ حکومت نے قانون کو نظر انداز کر دیا ہے: مولانا فضل الرحمٰن

خیبر پختونخواہ (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کی خاطر قانون کو نظر انداز کر دیا ہے۔ اسےسہارا دینے والے بھی پاکستان کی تباہی میں شریک ہیں۔ اقتدار کی کشتی غرق ہونے سے پہلے استعفی  دے کے چلے جاؤ۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبوں کے عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ اس حکومت نے کرپشن کے دروازے کھول رکھے ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو یہ نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظام ہی تمام ملکی مسائل کا حل ہے:سراج الحق

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تمہارا اقتدار اسرائیل، بھارت، قادیانیوں کے پیسوں سے ہے اور پھر کہتے ہو کہ تم محب وطن ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم، اسلام آباد میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرے گی اور فارن فنڈنگ کیس کا تعاقب کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 21 جنوری کو کراچی میں ‘اسرائیل نامنظور’ کے لیے ملین مارچ کا انعقاد کریں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس سے پہلے عوام تمہارے اقتدار کی کشتی غرق کردے، چند دن باقی ہے خود استعفیٰ دے کر چلے جاؤ۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو نیب کے سامنے سرینڈر ہونا پڑے گا، میں نے کہا سرینڈر کرنا فضل الرحمٰن کا کام نہیں جنرل نیازی کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور صوبوں کے حقوق کے خلاف سازشیں ہورہی جبکہ معیشت پشاور میں بی آر ٹی کی طرح تباہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بھی امن نہیں رہا اور اس حکومت میں لاقانونیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ دن کی روشنی میں نوجوان لڑکے پر گولیاں برسادی گئیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم خون کی سیاست نہیں مانتے لیکن ہم، آپ کو آپ کی ذمہ داری کا احساس دلانا چاہتے ہیں۔’قبائلی علاقوں میں کیوں مسلسل فوج بیٹھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کیوں مسلسل فوج بیٹھی ہے؟ فوج کو بیرکوں میں جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’علما، قبائلی نوجوان اور دیگر شہید ہورہے ہیں ریاست کہاں سوئی ہوئی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے