عطا تارڑ

ملک کی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر عمران خان کے گھر جا کر بھی انہیں بلانا پڑے تو بلانا چاہیے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ملک کی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر عمران خان کے گھر جا کر بھی انہیں بلانا پڑے تو بلانا چاہیے۔ اگر نوبت یہ آگئی ہے کہ انہیں خط لکھنا پڑ رہا ہے تو ضرور لکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے، مگر وہ یہ مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ وہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، کم ٹو دی کورٹ اینڈ فیس دی کورٹ، سیدھی سیدھی بات ہے جواب دیدیں کہ بیٹی آپ کی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب چھاپے پڑنے کا ڈر تھا، یہ گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں انہیں دو ہی کام آتے ہیں بھاگنا یا چھپنا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے