پرویز خٹک

ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے۔ پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 40 سال سے ملکی سیاست میں ہوں، عام آدمی کو سہولت دینا مشن ہے، 40 سال میں کئی پارٹیوں کا حصہ رہا ہوں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال میں صوبے کی بہتر انداز میں خدمت کی، پی ٹی آئی پی میں لوگ دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔ سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد شریف کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں پولیس کو عوام کا خدمت گار بنایا تھا، مختلف اضلاع میں پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ مجھے نہیں پتا کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ جہاں سے ملتا ہے وہاں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے