احسن اقبال

ملک و قوم کی بہتری اور سلامتی کیلئے عمران خان گھر چلے جائیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری اور سلامتی کے لئے عمران خان کو اقتدار چھوڑ کر گھر چلا جانا چاہئے۔ ملک و قوم کو تباہی سے بچانے کا یہی ایک راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ن لیگ کے متعلق غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے موجودہ صورت حال میں انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی والے تو ہمارے گھروں تک حملے کروا چکے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ کرنے سے پہلے حکومت اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لاتی تو شاید آج یہ حالات نہ ہوتے۔ قوم کو تقسیم کرنے والے لیڈر کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران خان ملک پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں منصفانہ الیکشن کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے