ملک میں کورونا کی چوتھی لہر جاری، مزید 75 اموت، 3842 نئے کیسز رپورٹ

کورونا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 75 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 923 ہو چکی ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 2 84 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 477 مریض شفایاب بھی ہوئے، جبکہ  مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 334مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 301 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 9 ہزار 555 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں