راجہ پرویز اشرف

ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آسکتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے کے بجائے ملک کا سوچنا ہوگا۔ معیشت دباو کا شکار ہے، جلد حالات بہتر ہوں گے، آئین و قانون پر عملدرآمد سے ہی ترقی ممکن ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کوئی جماعت ایسی نہیں جس پر کیسز نہ بنے ہوں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، گالم گلوچ سے معاملات خراب ہوسکتے ہیں، ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیریقینی کی کیفیت میں ملک ترقی نہیں کرسکتا، الزامات کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے، پاکستان کسی ایک شخص، گروہ یا جماعت کا ملک نہیں، ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے کے بجائے ملک کا سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے