مولانا فضل الرحمن

ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کی خواہش پر نہیں چلیں گے۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کی خواہش پر نہیں چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود ان صوبوں میں جلدی انتخابات نہیں ہوں گے۔ بلکہ جب وفاقی حکومت چاہے گی تب ہی وہاں انتخابات ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پشتیبان آگے پیچھے ہوگئے ہیں تو وہ انتخابات کی بات کر رہے ہیں، ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کے خواہش پر نہیں چلیں گے، پہلے ہم نے گند کو صاف کرنا ہے پھر قانون اور آئین کے تمام راستے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے