اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ، اعداد و شمار جاری

کراچی (پاک صحافت) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے اعداد و شمار جاری کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 15 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 10.7 کروڑ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر تک 13 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے، مرکزی بینک کے پاس ذخائر 5.64 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.69 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 5.11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر 5.49 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

اگر جج صاحبان پریشر نہیں برداشت کرسکتے تو وہ انصاف بھی نہیں دے سکتے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری نے کہا کہ سول اور سیشن عدالتوں کو بغیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے