عمر شریف

معروف اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت کیجانب سے چار کروڑ روپے کی امداد

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے پاکستان کے معروف فنکار عمر شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے چار کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار عمر شریف گزشتہ کئی روز سے شدید بیمار اور نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے علاج معالجے کے لئے حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی جبکہ سندھ حکومت نے انہیں امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے مرتضی وہاب نے 4 کروڑ روپے جاری کردیے، جبکہ محکمہ خزانہ سندھ نے رقم جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ عمر شریف کا علاج امریکہ میں ہوگا اور انہیں جلد پاکستان سے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے