پرویز اشرف

معذرت ہمیں نہیں بلکہ ن لیگ کو مانگنی چاہئے۔ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم میں شمولیت کے لئے درخواست نہیں دی جو معافی مانگیں بلکہ معافی ن لیگ کو مانگنی چاہئے جس نے پی ڈی ایم کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے، ہم نے کسی کو واپس آنے کیلئے درخواست نہیں دی۔ پی ڈی ایم کو دیگر معاملات کے ساتھ مکس نہ کیا جائے، ہم غیرجمہوری اقدام کے خلاف ہیں۔

پی پی رہنما پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے کچھ لوگ مشترکہ استعفیٰ دینے کیلئے بضد تھے اور آج وہی لوگ بجٹ پر حکمت عملی بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ووٹ لے کر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے، وہ ہی اپوزیشن لیڈر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے