مریم نواز

مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کو ظالم حکومت قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی  نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ظالم حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے اپنے شہریوں کے انخلا کے انتظام کئے مگر پاکستان کے مستقبل کو غیر سر زمین پر جنگ کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ ظالم لوگ!

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے روس یوکرین جنگ سے متعلق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیا ن میں کہا کہ  ایک ماں کی حیثیت سے میں سمجھ سکتی ہوں کہ یوکرین میں پھنسے طلباء کے گھر والوں پر کیا گزر رہی ہوگی مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا بھر کے ممالک نے اپنے شہریوں کے انخلا کے انتظام کیے مگر پاکستان کے مستقبل کو غیر سر زمین پر جنگ کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ ظالم لوگ!

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات

(پاک صحافت) ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے