مریم نواز

مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن روانہ ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے گزشتہ روز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد آج نجی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہو گئی ہیں۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔

مریم نواز کے فیملی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز ایک ماہ تک لندن میں قیام کرسکتی ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں، دوسری جانب مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے. یاد رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کا پاسپورٹ 3 سال عدالتی تحویل میں رہنے کے بعد واپس ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے