لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے کراچی میں جلسہ کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مزید وقت ضایع نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہعمران صاحب کراچی جاکر جھوٹ بولنے اور غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بجائے یہ بتانا تھا کہ پونے چار سال میں آپ نے کراچی کے لئے کیا کیا؟ عوام آپ کے جھوٹ سمجھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر اور پاکستان کی معاشی شہہ رگ کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں کیا کیا؟ کیا وہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی دیا؟ اعلان کر کے پیکج کے پیسے روک لئے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا؟