کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین سالہ دور میں وفاق میں سب سے بہترین کام کرنے والے شخص کا نام بتادیا ہے۔ جس کو سننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں وفاقی کابینہ میں صرف ایک شخص نے بہترین کام اور خدمات انجام دی ہیں جو وزیراعظم عمران خان کا فوٹوگرافر ہے۔ جس نے عمران خان کے بہترین فوٹو بناکر نشر کئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم اس وزیراعظم سے پریشان ہے، گذشتہ ایک سال میں گندم میں 19 فیصد، مرغی 85 فیصد، دودھ 13 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں60 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس نااہل حکومت نے امپورٹ کوڈبل اور ایکسپورٹ کو کم کردیا ہے، پاکستان جیسا زرعی ملک گندم، چینی اور کپاس امپورٹ کررہا ہے،شوکت ترین نے درست کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غلط تھا کیونکہ انہیں ابھی مزید بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہے اور عمران خان پاکستان کی عوام کو رلا رہے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی مرتضی وہاب نے کہا کہ پونے تین سال میں ملک کے قرضوں میں 12.4 کھرب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک ایکسیچنج کی انڈکس میں گذشتہ پانچ ماہ میں پانچ فیصد کمی ہوئی کیونکہ سرمایہ داروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، وزیر اعظم صاحب، سب بہتر نہیں ہے, آپ کی نااہل حکومت نے عوام کو بھنور میں دھکیل دیا ہے۔