متعدد افریقی ممالک بھی مسئلہ کشمیر پر مودی حکومت کے مخالف ہیں

متعدد افریقی ممالک بھی مسئلہ کشمیر پر مودی حکومت کے مخالف ہیں: قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے ہم نے روایتی سفارتکاری کو معاشی سفارتکاری سے ہم آہنگ کردیا ہے۔  بہت سے افریقی ممالک او آئی سی کے رکن ہیں اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر مودی پالیسیوں کی مخالفت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انگیج افریقہ پالیسی کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت معاشی سفارت کاری کا تیسرا اجلاس وزارت خارجہ میں ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سینئر افسران اور افریقہ میں قائم چودہ پاکستانی سفارت خانوں کے سفرائنے ورچوئل شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افریقہ 1.3 ارب آبادی اور 54 ممالک پر مشتمل اہم براعظم ہے لیکن بدقسمتی سے افریقہ کے ساتھ ہمارے سفارتی روابط سست روی کا شکار رہے ۔

مزید پڑھیں: کشمیری حریت پسندوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں: شبلی فراز

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیرمولاناعبدالقادرلونی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی مرکزی ناظم مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحدکبدانی نے کہا کہ بھارت مودی سرکاراحتجاجی ریلیوں قراردادوں کی نہیں طاقت اورجھادکی زبان سے سمجھایاجاسکتاہے حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔

ان کاکہنا تھا بھارت ملک میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش سے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے بھارت سرجیکل اسٹرائیک سازشوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں بھارت مسلسل ملک کیخلاف خطر ناک سازشوں سے دہشت گردی کے منصوبوں کا واضح اشارہ دے رہا ہے اب بھارت کو جواب دینا ہوگا دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھارت نے ہمسایہ ملک میں دہشت گردوں کی تربیت کے لئے متعدد ٹریننگ کیمپ قائم کئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مداخلت اور جارحیت سے عالمی قوانین کوروندا جارہا ہے مودی سرکار کی سفاکیت ظلم اور جبرکی فیصلوں سینہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں مودی سرکار کے کشمیریوں کینسل در نسل کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کا شرمناک کردار کھل کر بھارت کی حمایت کاثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے