مریم اورنگزیب

مافیا اور اے ٹی ایم عمران خان کی سربراہی میں کرپشن کرنے میں مصروف ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مافیا اور اے ٹی ایم عمران خان کی سربراہی میں کرپشن کرنے میں مصروف ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالت کا آرڈر ان حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، عمران صاحب! خدارا اپنی کرسی چھوڑیں، پاکستان کے عوام کو ریلیف دیں، جب اپنی خود احتسابی کی باری آتی ہے تو فائلیں چھپا دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، لاہور میٹرو، ملتان میٹرو، اورنج ٹرین سمیت منصوبے شہباز شریف نے عوام کے لیے بنائے، ڈیلی میل والے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا  ہے کہ  حکومت نے ایف آئی اے کو بس ایک کام پر لگایا ہے کہ شہباز شریف کو پکڑو۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف پر ہر قسم کا جھوٹا کیس بنایا گیا، ان کی گرفتاری سے پہلے ہی وزیرِ اطلاعات نے پیشگوئی کی تھی، سیاسی انتقام کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کو جیل میں ڈالا گیا، ہم نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقابلہ کیا، آج تک مسلم لیگ نون کی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے