ملک بوستان

مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر کا ریٹ فوری 5 سے 10 روپے کم ہو گا، ملک بوستان

لاہور (پاک صحافت) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر کا ریٹ فوری 5 سے 10 روپے کم ہو گا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے معاہدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بوستان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عید پر بہت بڑی خوش خبری ہے۔ ملک بوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ فنڈز ملنے سے بند دروازے کھل گئے ہیں، فارن ایکسچینج بڑھے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے آگے مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گی۔ معاشی ماہر شاہد علی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے