خواجہ سعد رفیق

قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کیوجہ سے ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان آج جن بحرانوں کا شکار ہے اور قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان احسان فراموش انسان ہیں، یہ آج کل ان لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں جنہوں نے انہیں سہارا دیا، عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرنے کا منصوبہ دہائیوں پہلے بنا تھا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ریلوے کا خسارہ بڑھا دیا، ریلوے میں 45 ارب کا سالانہ خسارہ چھوڑ کرگیا۔ پی ٹی آئی کے سیاسی مسخروں نے اداروں کو تباہ کر دیا، یہ مارشل ڈکٹیٹر شپ سے بھی بد تر ہے۔ 22 کروڑ کا ملک ایک غیر متوازن کی خواہشات کا غلام نہیں ہوسکتا، آج جنہیں یہ گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے