قومی اسمبلی

قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کےتحت بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئینی ماہرین نے کہا کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے اسمبلی اجلاس طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں، صدر کا اختیار 21 ویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے مزید کہا کہ ہرصورت انتخابات کے21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے، صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کے مطابق 29 فروری تک اجلاس بلانے سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون و انصاف سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنک بس سروس

خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کے لیے 2 ماہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے