قادر مندوخیل فردوس عاشق

قادرمندوخیل اور فردوس عاشق کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت میں  درائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) قادر مندوخیل کی جانب سے فردوس عاشق اعوا ن کے تھپڑ مانے کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے کیس میں قادر مندوخیل عدالت پیش ہوئے ،  جبکہ سعید آباد تھانے کی پولیس نے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران  رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے آج رپورٹ جمع کرائی ہے ،پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ قادر مندوخیل کے حلقے میں لوگوں میں غم و غصہ ہے ، پولیس رپورٹ کے مطابق غم و غصہ کے باعث صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے قادر مندوخیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مقدمے کے اندراج سے متعلق فیصلہ 8 جولائی کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے