انوار الحق کاکڑ

فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کررہی ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین میں پیدا ہونے والی صورت حال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی، اس صورت حال کا آنے والی صدیوں میں کبھی دفاع نہیں کیا جاسکے گا، غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتری کے لیے کام کریں۔ زارا الرٹ ایپ کا اجراء بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ہوگا، حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے