فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، سوداگر سخت پریشان ہیں

فردوس عاشق کی ماضی کے حکمرانوں پر شدید تنقید

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ  ماضی کےحکمرانوں نے رینٹل پاور پلانٹس،مہنگی بجلی معاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا۔معاشی ترقی کا انحصار سستی توانائی کی دستیابی پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نندی پور پاور پلانٹ کیس میں نون لیگ، پیپلزپارٹی ایک دوسرے پرالزام تراشی کرتے رہے، دونوں باہم شیر و شکر ہونے کے بعد عوام کے ڈکارے گئے مال پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے شوباز کے مسلسل 10سال 35 کروڑ خسارے والی پنجاب پاور کمپنی کوخسارے سے نکالا،تحریک انصاف حکومت نے قومی خزانے کو 217ملین کا نفع بھی دیا۔فردوس عاشق کاکہنا تھا کہ قائداعظم سولر کمپنی میں نوازنے کی روش ختم کرکے 62ملین کی بچت کی۔ انہوں نے معاشی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ معاشی ترقی کا براہ راست انحصار سستی توانائی کی دستیابی پر ہے۔

پنجاب میں بزدار حکومت کی کارکردگی پر رضایت مندی کا اظہار کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ بزدار حکومت نے ویہاڑی، سمندری، پاکپتن، مرالہ، لیہ دیگر مقامات پر توانائی کے سستے منصوبے شروع کیے اور بجلی چوروں پر شکنجہ سخت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب سے 3.15 ارب ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے