فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے جانب سے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد اب فردوس عاشق اعوان کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان آج پریس کانفرنس کریں گی جس میں وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرسکتی ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف بھی پارٹی سے الگ ہونے والوں کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی واٹس ایپ گروپ سے عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر لیفٹ کر گئے جبکہ فواد چوہدری کو کور کمیٹی گروپ سے ہٹادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے