فارن فنڈنگ کیس:حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف درخواست دائر کر دی

فارن فنڈنگ کیس:حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی درخواست دائر کردی ہے ۔ درخواست دائر ہونے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 24 فروری کو مولانا فضل الرحمان اور حافظ حسین احمد کو بھی طلب کرے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی درخواست فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اختلاف کے لیڈران کے گھر اور دیگر ڈھانچے مسمار

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ان کی جماعت کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کی جانب سے فارن فنڈنگ کے مختلف ٹاک شوز میں اعتراف کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے، الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان اور حافظ حسین احمد کو بھی 24 فروری کو طلب کرے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والی تمام جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں،یہ کس منہ سے فارن فنڈنگ کا سوال کررہے ہیں۔  فارن فنڈنگ کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور انہوں نے اسامہ بن لادن سے خاتون کی حکمرانی کے خاتمے کے لئے 10 ملین ڈالر لئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے