آرمی چیف جنرل عاصم منیر

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ خیبر پختون خوا کے شرکاء سے بھی خطاب کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمتِ عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا، انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے