رویت ہلال کمیٹی

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں آج ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منقد ہوگا، جس میں میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے سامنے رکھتے ہوئے چاند کے نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ جو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔

واضح رہے کہ مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولاناحسين احمد مدنی کے کا کہنا ہے کہ ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے