نوشہرہ (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوام کو چور چور کے ترانے میں لگایا اور خود سارا مال ہڑپ کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی خان نے ہمیشہ تکبر اور انا کی سیاست کی، غرور اور تکبر کا سر ہمیشہ نیچے رہتا ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ نوشہرہ پہلے بھی میرا تھا اور اب بھی عوام میرے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نوشہرہ کا جلسہ میرے نزدیک ایک فلاپ شو تھا۔ دوسرے اضلاع سے گاڑیاں بھر بھر کر کرائے کے لوگ نوشہرہ کلاں گراؤنڈ لائے گئے۔