سراج الحق

عوام ناانصافی اور ظلم پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت کی جانب سے جاری ناانصافی اور ظلم پر عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اب حکومت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سونامی صرف دعووں اور اعلانات کا طوفان تھا، جو ملک کی تباہی کرچکا، بلدیاتی الیکشن میں ہی پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔ حکومت بھاگنے کی کوششیں نہ کرے۔ موجودہ کے ساتھ ساتھ سابقہ حکمرانوں کو بھی اپنے کیے کا جواب دہ ہونا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کا سونامی بے قابو، حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی، مری میں انسان سردی میں مرتے رہے اور پنجاب حکومت اور اس کی مشینری خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ حکمرانوں نے اعتراف کرلیا کہ وہ امریکا کے غلام ہیں، استعمار کی غلامی کرنے والوں کو اسلامی اور ایٹمی پاکستان پر حکومت کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے