مریم اورنگزیب

عوام بدترین مہنگائی سے دوچار ہیں جبکہ عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بازار کے دورے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب، وزیراعظم کی کرسی پربیٹھ کر پہلے سبزیاں فروٹ، تمام اشیاء مہنگی کرتے ہیں، پھر بازاروں میں فلمی انداز میں میڈیا اسٹنٹ کر کے عوام سے ڈرامے کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گانے لگا کر بازاروں کے دورے کی فلم نشر کر کے مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‎پوری قوم نے دیکھا کل کیسے عمران صاحب نے سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر خالی بازاروں کا دورہ کیا، ‎رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دوچار ہیں، ایسے میں عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ کروا کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کی ماڈلنگ سے آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی، آپ کے فوٹو گرافر کو ایوارڈ تو دیا جاسکتا ہے لیکن بیچاری عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‎قوم کو امید تھی کہ آج آٹا، چینی، روٹی، انڈے، گوشت، سبزیاں، پھل سستے ہوگئے ہوں گے لیکن گانے لگاکر ویڈیوز ریلیز کر کے آپ نے عوام کے جذبات اور مہنگائی کی قیامت ٹوٹنے پر ان کا مذاق اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے