ناصر حسین شاہ

عمران کی سندھ والی ٹیم صرف سرکس میں کام کرسکتی ہے سیاست میں نہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران کی سندھ والی ٹیم صرف سرکس میں کام کر سکتی ہے سیاست میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا دن جگتیں کرنے والے سیاسی مسخرے رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔ عمران چاہتا ہے سب نااہل ہو جائیں اور وہ اکیلے اقتدار میں آجائے، خان نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہا ہے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران کا کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کراچی والوں کو یاد ہے، حیرت ہے جو قانون کی عزت نہیں کرتا وہ وکلا کے پاس خطاب کرنے گیا ہوا ہے۔ سندھ کی تقدیر صرف پیپلزپارٹی ہی بدل سکتی ہے، سندھی قوم نے عمرانی فتنے کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے